Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالرکوآنےوالےہفتوں میں15سے20روپےنیچےآتادیکھ رہاہوں،گورنرسندھ

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈالرکوآنے والے ہفتوں میں 15 سے 20 روپے نیچے آتا دیکھ رہا ہوں۔ 

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بول نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم سےتاجروں کوریلیف دینےکےلیےبات چیت ہوئی، تاجروں نےکہاتھاہماری بات نہیں سنی گئی توکاروباربندکردیں گے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ بہت ساری چیزوں میں استحکام نظرآرہاہے، ڈالرکوآنے والے ہفتوں میں 15سے 20 روپے نیچے آتا دیکھ رہا ہوں، آنے والے دنوں میں ملکی معیشت میں بہتری نظرآئےگی۔

کامران ٹیسوری نے مذید کہا کہ صارفین کویقین دلاتاہوں ٹیرف میں کمی ضرورنظرآئےگی، تمام مسائل کےحل کےلیےمل بیٹھ کر مشاورت کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آج نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی اورانھوں نے وزیرِاعظم کو صوبہ سندھ کے انتظامی اموراورامن و امان کے حوالے سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا۔

ملاقات سےمتعلق مذید خبرپڑھنے کے لیے کلک کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں