Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کی معاشی ترقی کیلئے قومی صنعتی پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے معاشی ترقی اور صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے قومی صنعتی پالیسی جلد از جلد تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزارت تجارت اور وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے کارکردگی اور اہداف پر بریفنگ دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کو پاکستان کی بیرون ملک تعینات افسران کی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ معاشی اشتراک برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہوگا۔

اجلاس میں انوار الحق کاکڑ کو موبائل ہینڈ سیٹس کی مقامی تیاری کی حالیہ منظور کردہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی جبکہ بریفنگ میں وزیراعظم کو جیمسٹونز کی مصنوعات  کی برآمدات کو منظم کرنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی اور نگران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عالمی منڈیوں بالخصوص وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ معاشی اشتراک برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہو گا۔

اجلاس میں انوار الحق کاکڑ کو پاکستان کی بیرون ملک تعینات افسران کی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا جبکہ نگران وزیراعظم کو بریفنگ میں لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کے لیے متعلقہ حصہ داروں کے ساتھ جاری مشاورت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے منفرد محل وقوع سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لیے ملک کو تجارتی نقل و حمل اور ٹرانس شپمنٹ کا مرکز بنایا جائے۔

انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کہ کاروباری برادری اور لاجسٹکس کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی تجارتی نقل و حمل کے نظام کے بارے میں آگاہی و تربیتی پروگرام منعقد کروائے جائیں۔

اجلاس میں نگران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں صنعتوں کے حصے کو موجودہ 12 فیصد سے بڑھا کر اس کی مکمل استعداد تک لانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں انوار الحق کاکڑ نے معاشی ترقی اور صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے قومی صنعتی پالیسی جلد از جلد تشکیل دینے کی ہدایت کی جبکہ نگران وزیراعظم نے جیمسٹونز کی برآمدات کی مکمل استعداد کے حصول کے لیے مقامی کاریگروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے متعلقہ ہنر سکھانے کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کروانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک میں ای کامرس کے فروغ کے لیے الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ کے استعمال پر زور دیا جبکہ انوار الحق کاکڑ نے اجلاس میں ملک میں ای کامرس کے فروغ کے لیے الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ کے استعمال پر بھی زور دیا۔

انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ پاکستان کے منفرد محل وقوع سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لیے ملک کو تجارتی نقل و حمل اور ٹرانس شپمنٹ کا مرکز بنایا جائے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں صنعتوں کے حصے کو موجودہ 12 فیصد سے بڑھا کر اس کی مکمل استعداد تک لانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی جبکہ انوار الحق کاکڑ نے معاشی ترقی اور صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے قومی صنعتی پالیسی جلد از جلد تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں نگران وزیر تجارت گوھر اعجاز، وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاداختر، مشیر وزیراعظم احد چیمہ، گورنر سٹیٹ بینک اور اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں