Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں ہونے والے انتخابات انتہائی خطرناک ہیں، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےکہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے انتخابات انتہائی خطرناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نسل کشی دیکھ رہے ہیں دس لاکھ بھارتی فوج کے خلاف کھڑے ہیں، ہمارے پانچ گنا بڑی فوج سے جنگ جاری ہے جو ہر سطح پر لڑی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن یوتھ کو کہتی ہوں متحد ہوں جو ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا ہے اس کو پوری دنیا کو بتائیں، جتنے ہم مضبوط ہوں گے تو کشمیر آزاد ہوگا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ زیادہ شہادتیں کشمیر میں ہوئی ہیں ہم نے اس مٹی کی قسم کھائی ہے اسے محفوظ بنانا ہے جبکہ ہم متحد ہو گے تو ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی پاکستان اور کشمیر کی ڈیفنس لائن ہیں، ہم نے اسے پوری دنیا میں منوانا ہے ہمیں اپنے رول ماڈل کو فالو کرنا ہے۔

مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے انتخابات انتہائی خطرناک ہیں ان کے الیکشن پر ہمارے تحفظات ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہندوتوا کے نام پر تمام مذہب کے ساتھ جو انڈیا میں ہورہا ہے اس پر دنیا کو سوچنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں