Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، فیروز جمال شاہ

فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا ہےکہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہمیں شہداء کی یاد دلاتا ہے، جام شہادت خوش قسمت لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے عتبار سے بہت خوبصورت ملک ہے، سیاحت کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے، ہمیں چاہیےکہ اپنے ملک کو اور سیاحتی مقامات کو صاف رکھیں۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ گلیات کی پارکنگ کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے اور کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی جبکہ گلیات میں یاد گار شہداء قائم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاؤ بہبود کے لیے دفتروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں جبکہ اداروں سے کرپشن و سفارش کلچر ختم کرکےدکھائیں گے۔

فیروز جمال شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ دارانہ سیاحت کے فروغ کیلئے آگاہی شروع کررہے ہیں، جلد ہی ایوبیہ چیئرلفٹ کی مرمت کرکے چلائیں گے۔

متعلقہ خبریں