وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ خان سنبل 4 روز سے شدید علیل تھے، طبیعت ناساز ہونے پر عبداللہ خان سنبل سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔
عبداللہ سنبل نے 20 اگست کو سیکریٹری داخلہ کا چارج سنبھالا تھا۔
سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کی نمازہ جنازہ کل نمازہ عصر کے بعد ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا جائے گا جبکہ ان کی نمازہ جنازہ حبیب مسجد طفیل روڈ لاہور میں ہوگی۔
واضح رہے کہ عبداللہ سنبل چیف سیکرٹری پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں، عبداللہ سنبل کا شمار انتہائی قابل، ایماندار اور بہترین افسران میں ہوتا تھا۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عبداللہ خان سنبل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔
علاوہ ازیں نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بھی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔
Heartfelt condolences on the passing of Abdullah Khan, Secretary Interior. May his soul find eternal peace and may his family and loved ones find strength during this difficult time. He was indeed a brilliant officer, big loss for his family & civil service of Pakistan. pic.twitter.com/nocdJr9aTP
— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) September 6, 2023
سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ مرحوم ایک شاندار افسر تھے، ان کی اچانک وفات اہل خانہ اور سول سروس کے لیے بڑا نقصان ہے۔



















