Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں کی ادائیگی میں ریلیف کی منظوری دے دی

انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی بلوں کی ادائیگی میں ریلیف کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف بجلی کے بلوں میں 15 ارب روپے کا ریلیف دینے پر راضی ہو گیا، وزیر اعظم سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی بلوں میں ریلیف کی منظوری دیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تاریخ گزرنے کے بعد بل ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہو گا، 200 یونٹ والے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف مل گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف اگست 2023 کیلئے دیا گیا، تاخیر سے بل ادا کرنے پر 10 فیصد اضافی جرمانہ نہیں کرنا پڑے گا۔

آئی ایم ایف نے بجلی، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں