کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ہلاک حملہ آور افراد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا جس میں خود کش جیکٹ، پانچ دستی بم، دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء شامل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
