بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اب تک کے کیے جانے والے کردار پر بات کر لی ہے۔
اداکارہ کرینہ کپور نے بتایا کہ ااج بھی لوگ مجھے پوجا اور گیت ڈھلون کے کردار میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔
کرینہ کپور نے اپنی او ٹی ٹی فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں کہا کہ ‘کبھی خوشی کبھی غم’ اور ‘جب وی میٹ’ میں میرے کردار اس قدر شاندار تھے کہ فلم شائقین کے ذہنوں پر ثبت ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ‘کبھی خوشی کبھی غم’ میں کرینہ کپور نے پوجا کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ‘جب وی میٹ’ میں انہوں نے شوخ سی لڑکی گیت کا کردار نبھایا تھا۔
کرینہ کپور نے کہا کہ بطور اداکار آپ ہر بار مختلف کام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ معاملہ اس لیے مشکل ہے کیونکہ میں پوجا اور گیت سے مقبول ہوں، یہ لوگوں کے ذہنوں میں بیٹھ گیا ہے، اب بہت مشکل ہوتا ہے کہ میں ان کرداروں سے ہٹ کر کوئی رول کروں۔
واضح رہے اداکارہ کرینہ نے مزید کہا کہ میں نئے کردار کرتی رہوں گی تاکہ پوجا اور گیت ڈھلون کے کرداروں سے بننے والے خاکے سے جان چھوٹے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















