Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 460 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پشاور پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 460 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 460 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آپریشن کے بعد ایس ایس پی پولیس لائنز کاشف آفتاب عباسی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طلباء کو منشیات سے بچانے کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، اس مہم کے دوران پشاور میں اب تک 15 دنوں کے اندر منشیات فروشی کے 401 مقدمات درج کیے گئے ہیں، فرگتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں، ملزمان تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرتے تھے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں