نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ بوہری کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے شہزادہ حسین برہان الدین کی سربراہی میں بوہری کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں حسین برہان الدین نے اپنے والد اور بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی جانب سے نگران وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
While talking to Shahzada Hussain Burhanuddin & a delegation from the Bohra community, fond memories of old Quetta resurfaced. The Bohra community has always contributed to Pakistan’s economic growth. His Holiness Syedna Dr. Mufaddal Saifuddin’s best wishes & prayers for Pakistan… pic.twitter.com/qa4VGD4I2y
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 7, 2023
ملاقات میں وفد نے نگران وزیراعظم کو کراچی میں بوہری کمیونٹی کے زیر تعمیر ہسپتال کے بارے میں آگاہ کیا۔
نگران وزیراعظم نے معاشرے کو عدم برداشت سے پاک کرنے اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا جبکہ نگران وزیراعظم نے سماجی، فلاحی، تعلیمی، معاشی اور دیگر شعبوں میں بوہری کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی قائداعظم کے سنہری اصول ہیں جو پاکستان کی بنیاد اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بوہری کمیونٹی نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کیا ہے، غریب طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بوہری کمیونٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو بوہری کمیونٹی کے ساتھ تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی۔



















