Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ رینجرز کا ایرانی ڈیزل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

سپہ سالار کے احکامات کی روشنی میں ایرانی ڈیزل مافیا کے خلاف پاکستان رینجرز سندھ نے کریک ڈاؤن کا کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمگلنگ مافیا کے خلاف رینجرز کی جانب سے سندھ بلوچستان بارڈر پر بڑا ایکشن لیا گیا ہے، بڑی مقدار میں ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر  بلوچستان اور سندھ کے بارڈرپر کارروائی کی اور بند مراد چیک پوسٹ پر 4 مزدہ ٹرکوں سے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا مجموعی طور پر 9ہزار لیڑ ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا  کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل غیر قانونی طور پر بلوچستان سے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا، کارروائی کے دوران 4 ملزمان محمد یاسین، صادق کریم، باس ولی اور بابو کو گرفتار کر کے 4 عدد ٹرک بمعہ ایرانی تیل قبضے میں لے لیے گئے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو بمعہ ایرانی ڈیزل اور ٹرک مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ سندھ رینجرز اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک کسٹم اور دیگر اداروں کے ساتھ اسمگلنگ میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کے ذریعے صوبے کو اسمگلنگ کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں