Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی نے راگھو چڈھا سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں بتا دیا

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی نے اپنے منگیتر، سیاستدان راگھو چڈھا سے ملاقات کا احوال بتا دیا۔

اداکارہ منگنی کے بعد سے بار بار منگنی کی ہی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کیے جا رہی ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ اداکار تاحال اپنی منگنی کی تقریب کے سحر سے باہر نہیں آ سکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra

حال ہی میں ایک بار پھر اداکارہ نے اپنی منگنی کی کچھ تصاویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ وہ پہلی بار اپنے پرانے دوست اورمنگیتر راگھو چڈھا سے ناشتے پر ملی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra

اداکارہ نے لکھا کہ ہم نے ایک ساتھ ناشتہ کیا تھا اور مجھے محسوس ہو گیا تھا کہ میں کسی خاص شخص سے ملی ہوں۔

انہوں نے راگھو کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ راگھو ایک حیرت انگیز شخص ہے جس کی شخصیت خاموش، طاقتور، پرسکون، پرامن اور متاثر کن ہے، اس کی حسِ مزاح، عقل اور دوستی خالصتاً خوشی ہے، وہ میرا گھر ہے۔

واضح رہے اداکارہ پرینیتی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری منگنی کی پارٹی ایک خواب کے مترادف تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں