Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان اسمگل کی جانیوالی چینی کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، 20 ٹرک ضبط

کوئٹہ کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے 20 ٹرکوں سے چینی کی ہزاروں بوریاں ضبط کرلیں جنہیں افغانستان اسمگل کیا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاکستان کسٹم کی جانب سے چینی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ صوبے کے سرحدی علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چینی سے لدے 20 ٹرک قبضے میں لے لئے گئے، تاہم  ٹرکوں میں ہزاروں پیکٹ چینی ہمسایہ ملک افغانستان اسمگل کی جارہی تھی۔

کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران 16 سو میٹرک ٹن چینی قبضے میں لی گئی تھی۔

کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں 4 چینی کے گوداموں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کی جارہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں