Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پیپلز پارٹی کل سے الیکشن مہم کا آغاز کرینگے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل سے ملک بھر میں الیکشن مہم کا آغاز کرینگے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل براستہ ٹھٹھہ، سجاول سے بدین پہنچے گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی سے نکلنے کے بعد جگہ جگہ استقبال ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری بدین سے براستہ ٹنڈو محمد خان حیدرآباد پہنچے گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کا بدین سے حیدرآباد راستے میں استقبال ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کل بدین میں میڈیا سے گفتگو کرینگے جبکہ رات کا قیام حیدرآباد میں کرینگے۔

بلاول بھٹو حیدرآباد سے براستہ نوابشاہ سکھر جائیں گے اور سکھر سے براستہ کشمور بلاول بھٹو زرداری ملتان پہنچے گے۔

ملتان سے بلاول بھٹو زرداری لاہور جائیں گے جہاں سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں