سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نواز شریف سے پہلے پاکستان جاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنا ڈالر نیچے آئے گا ہماری معیشت کیلئے بہتر ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ کینسر کے تمام ٹیسٹ کلئیر ہوگئے ہیں، میں نواز شریف سے پہلے پاکستان جاؤں گا۔
شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلئیر ، مرض لوٹ کر نہیں آیا
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آ گیا۔
لندن میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر اسپیشلسٹ نے تصدیق کی کہ شہباز شریف کا کینسر پلٹ کر نہیں آیا۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دو ہفتے قبل لندن پہنچنے کے کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے، شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے، ٹیسٹ کی رپورٹس معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں۔
یاد رہے کہ شہباز شریف کو 2000 میں نایاب اور خطرناک کینسر کو تشخیص ہوئی تھی، شہباز شریف 2003 میں نیو یارک کے سلوئن کیٹرنگ اسپتال میں کئی ماہ تک زیرعلاج رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن اسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی۔
شہباز شریف کی ریڑھ کی ہڈی کا اسکین آئندہ ہفتے ہارلے اسٹریٹ کی کلینک میں ہوگا، شہباز شریف کینسر کے علاوہ اپنے دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد تقریباً 10 روز بعد وطن روانہ ہوں گے۔
سابق وزیراعظم لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں جن میں انتخابات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔
شہباز شریف نے نواز شریف سے ایک ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان واپس آئیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















