صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بطور صدر 5 سال پورے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی آئینی مدت مکمل ہو گئی انہوں نے 9 ستمبر 2018 کو صدارتی منصب سنبھالا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مدت مکمل ہوگئی
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/Q1nWP2gq3X#BOLNews #ArifAlvi pic.twitter.com/h6js0s9OVD— BOL Network (@BOLNETWORK) September 8, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کریں گے بلکہ نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ عارف علوی 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادیوں کے ووٹ سے منتخب ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















