بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کر دیا کہ کیسے ہدایت کار ایٹلی کمار نے اپنی ڈیبیو فلم ’جوان‘ کے لئے انہیں راضی کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی ایٹلی کمار سے پہلی ملاقات 2019 میں آئی پی ایل کے دوران ہوئی، جب وہ جن چنئی سپر کنگز اور کے کے آر کا میچ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔
تاہم اس وقت وہ تامل فلم ’بگل‘ بنا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت دونوں نے کچھ وقت ایک ساتھ گزارا اور پھر چند دنوں بعد کوویڈ کی وباء پھل گئی اور اس ہی دوران ایٹلی کمار اپنی اہلیہ کے ساتھ مجھ سے ملنے آگیا۔
کنگ خان کے مطابق ہدایت کار نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ ’میرے پاس آپ کے لئے ایک فلم ہے جس میں آپ کے ساتھ پانچ لڑکیاں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری مسز کو لگتا ہے کہ آپ اسکرین پر لڑکیوں کے ساتھ اچھے لگتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہیں ایٹلی کی یہ لائن بہت اچھی لگی، پھر مزید دریافت کیا کہ 5 لڑکیوں کے علاوہ اور کیا کیا ہے۔
فلم میں ’بہت سارا ایکشن، ہائی اسپیڈ شاٹس، بہت سارا ڈانس اور بہترین ڈائیلاگ؟‘ ایٹلی نے ہامی بھری تو میں نے بھی فلم کے لئے ہاں کردی۔
کنگ خان نے یہ بھی بتایا کہ رومانوی فلم سے شہرت حاصل ہونے کے باوجود انہیں ایکشن فلمیں کرنے کا اتنا شوق کیوں ہے؟
انہوں نے بتایا کہ ان کے بچوں کو ایکشن فلمیں بہت پسند ہیں اس لئے چاہتے ہیں کہ وہ ایکشن فلموں میں سُپر ہیرو کا کردار نبھائیں۔
واضح رہے کہ فلم جوان شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہے جو بیک وقت ایک سے زائد زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے، جو ہندی، تیلگو، تامل زبان میں ریلیز ہوئی جبکہ یہ فلم ہدایتکار ایٹلی کمار کی بھی پہلی ہندی فلم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















