پاک فوج کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملکی سطح پر اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر نے مشترکہ آپریشن کیا جبکہ یہ آپریشن 2016 کے بعد انسداد منشیات کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
اِس تاریخی آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے پہلے جرگے کا انعقاد کیا گیا اور متعلقہ لوگوں کو وارننگ دی گئی، جرگے کے انعقاد کے بعد مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر اسمگلروں کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوا جو 8 سے 10 ستمبر کے درمیان کیا گیا۔
آپریشن کے دوران منشیات کی پیداوار، منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں اور قیمتی مشینوں کو تلف کیا گیا جبکہ آپریشن میں اب تک کل 42 اہداف کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔
آپریشن میں منشیات کے خفیہ گودام اور منشیات افزائش کی کئی ایکڑ فصلوں کی برآمدگی کی گئی اور 6 ٹن ایفیڑرین کی تلفی، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار کردیا گیا۔
دوسری جانب 70 ایکڑز منشیات کی فصلیں تلف کردی گئی اور منشیات پروسیسنگ کی 28 مشینیں تباہ کر دی گئی۔
بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں ٹوٹل 11 افراد کو زیر حراست لیا گیا اور کروڑوں مالیت کی منشیات اور اسکی تیاری میں استعمال ہونے والا ممنوعہ کیمیائی مواد بھی ضبط کیا گیا۔
اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 1100 کلو چرس، 94 کلوگرام ایفیڈرین، 16.2 کلو گرام آئس اور 1090 لیٹر ایچ سی ایل بھی برآمد کیے گئے جبکہ اس برآمدشدہ منشیات کی کُل مالیت 72187950 روپے ہے، تاہم اس کارروائی میں منشیات کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔
مقامی لوگوں نے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں منشیات فروشوں کے خلاف اس کارروائی کا خیر مقدم کیا گیا اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
قبائلی رہنما ناصر خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ اور گلستان کے لوگوں کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن منشیات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا اور ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اینٹی نارکٹکس فورس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بلوچستان کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے مسلسل اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















