Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے سعودى عرب سے تعلقات لازوال ہیں، طاہر اشرفی

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہمارے سعودى عرب سے تعلقات لازوال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمن پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مايوس عناصر مايوسى نہ پهيلائيں۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثریت مسلمانوں کی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ غیر مسلم یا اقلیت سے جینے کا حق چھین لیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو نقصان پہنچانا اسلام کی تعلیم نہیں ، پاکستان میں اقلیتی برادری کوہرقسم کاتحفظ حاصل ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہندوستان ميں جى ٢٠ كا اجلاس ہو رہا ہے جس ميں سعودى ولى عہد گئے ہیں جبکہ ہمارے سعودى عرب سے تعلقات لازوال ہیں۔

چئیرمن پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ سرینگر اجلاس میں دوست ممالک کا نہ جانا پاکستان کی کامیابی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں