شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کو صرف پی پی ہی حل کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچھلی حکومت نے پاکستان کو آئیسولیشن میں چھوڑا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول کی بطور وفاقی وزیر خارجہ کی بدولت عالمی دنیا پاکستان کی طرف دوبارہ متوجہ ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھی اس ملک میں اگر کسی نے عوام کو رلیف دیا ہے تو وہ صرف پیپلزپارٹی ہے، لوگوں کو امید ہے کہ پاکستان کے مسائل کو صرف پی پی ہی حل کرسکتی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں عوام رلیف دیا گیا، آج بھی ہر جگہ ترقیاتی اسکیمیں اور منصوبے چل رہے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ سول ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے، کارکردگی رہی ہے جس وجہ سے آج میئر بھی پیپلزپارٹی کا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















