سعودی عرب سے بے دخل پاکستانی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل پاکستانی جدہ سے ایس وی 700 سے کراچی پہنچائے گئے۔
بیس سے زائد سعودی بے دخل پاکستانی کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے پاس موجود ہیں، سفری دستاویزات اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کیا۔
ایف آئی اے بے دخل پاکستانیوں کے دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے۔
دستاویزات کی مکمل چھان بین کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















