Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان امن اور سلامتی سے متعلق اقدامات کی حمایت کیلئے پرعزم ہے، نگران وزیر دفاع

نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر (ریٹائرڈ) نے کہا ہے کہ پاکستان امن اور سلامتی سے متعلق اقدامات کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلئین ہائی کمشنر مسٹرنیل ہاکنز کی نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر (ریٹائرڈ) سے ملاقات ہوئی جس کے دوران فریقین نے علاقائی اور عالمی تناظر میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور اقتصادیات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، آسٹریلین ہائی کمشنر نے اس موقع پر خاص طور پر افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط اور مزید مستحکم کرنے کی وسیع گنجائش کی موجودگی پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے مخصوص عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

نگران وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان امن اور سلامتی سے متعلق اقدامات کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں