Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر کو خوبصورت بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر کو خوبصورت بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی، اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین بہتر تعلقات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی،اس ضمن میں بلدیہ عظمی کراچی اور ٹائونز کے مابین قریبی رابطہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، باہمی مشاورت سے شہر قائد کے تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، شہر کی صفائی ستھرائی اور اسے سرسبز وشاداب بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں