Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کے ریٹ کی وجہ سے بجلی کے نرخ میں تبدیلی آتی ہے، نگراں وزیر توانائی

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ڈالر کے ریٹ کی وجہ سے بجلی کے نرخ میں تبدیلی آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافے کی وجہ بجلی چوری بھی ہے، بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے جبکہ گیس چوری کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے، ہم نے ملک میں انڈسٹریز کو چلانا ہے۔

محمد علی نے یہ بھی کہا کہ سردیوں کے لیے ٹیرف کے حوالے سے بھی کام جاری ہے، ملک میں صنعتوں کیلئے اکتوبر میں نیا ٹیرف لائیں گے اور صنعت کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کرنےکی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کی تجاویز پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، ڈالر کے ریٹ کی وجہ سے بجلی کے نرخ میں تبدیلی آتی ہے، جولائی کے بلز میں واجبات سے اگست میں بلز زیادہ آئے تھے۔

نگران وزیر توانائی محمد علی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کیےجارہے ہیں جبکہ بجلی کے نرخوں کو کنٹرول کرنےکیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ بجلی کا بوجھ کم کر سکیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی چاہتی ہے معیشت کا پہیہ چلتا رہے، ہم انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے چنگل میں پھنسے ہیں، ریلیف نہیں دے پا رہے۔

کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پچھلے دو ہفتوں سے ڈالر کا ریٹ نیچے آ رہا ہے، ڈالر ابھی مزید نیچے آئے گا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری ہم سب کی اولین ترجیح ہے، عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیےجارہے ہیں، عنقریب دوست ملکوں سے بھاری سرمایہ کاری آئےگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں