Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمال راشد خان نے شاہ رخ خان کے بارے میں کیا کہا؟

بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان نے شاہ رخ خان کے بارے میں اپنی رائے دے دی۔

عرف آر کے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے جو کہا وہ ثابت کرکے دکھایا۔

 کمال راشد خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلم ’جوان‘ کی شاندار کامیابی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ فلم ’جوان‘ نے دنیا بھر میں 4 دنوں میں 520 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

کمال راشد نے اداکار شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ واحد بھارتی اداکار ہیں جن کو پوری دنیا میں اتنی شہرت حاصل ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں شاہ رخ خان کو تب سے صرف ایک بڑا بول بولنے والا انسان سمجھتا تھا جب اُنہوں نے یہ دو باتیں کہیں تھیں۔

پہلی بات یہ کہ’میں خود ہی بالی وڈ ہوں‘ اور دوسری یہ کہ’میں سب ستاروں میں سے آخری ہوں‘۔

واضح رہے کمال راشد خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ’لیکن شاہ رخ خان نے ثابت کردیا کہ وہ سچ کہہ رہے تھے‘۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں