Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیونسے کنسرٹ میں مادھوری نے کیا ڈانس، ویڈیو وائرل

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی گلوکارہ بیونسے کے کنسرٹ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی ڈانس ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

مادھوری ڈکشٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بیونسے کے کنسرٹ سے اپنے شوہر شری رام نین کے ہمراہ کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ مادھوری کو بیونسے کی لائیو پرفارمنس پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ مادھوری نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ اس دنیا کو لڑکیاں چلا رہی ہیں۔

یہ ہی نہیں بلکہ اداکارہ مادھوری نے زبردست کنسرٹ کے لیے گلوکارہ بیونسے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بیونسے کے اس کنسرٹ میں شہزادہ ہیری، میگھن مارکل اور دیگر مشہور امریکی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں