Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی: 27 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا کراچی گالف کلب میں آغاز ہو گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا کراچی گالف کلب میں انعقاد ہوا جس میں کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے 600 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کل 6 کیٹیگریز میں کھیلی جائے گی جبکہ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو چیمپین شپ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ تقریب میں سول و ملٹری افسران اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ 1995 سے قومی گالف سرکٹ کا ایک باقاعدہ اور بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں