Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے ہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے پر  بھر پور توجہ دے رہے ہیں ، نگراں حکومت پنجاب کارکردگی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ آج رات 2 بجے تک فیلڈ میں رہے جبکہ 15 سے 18 جگہوں کے دورے کیے گئے، مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوغان ہسپتال اور انڈسٹریل اسٹیٹ کی جگہ پر بھی گئے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بہتر حالت میں ہے، ملتان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بہت بری حالت میں تھا،اسکا ایم ایس معطل کردیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رجب طیب اردگان ہسپتال میں نرسنگ ٹیچنگ سکول کھولیں گے، ایک 2 روز میں سمری موو کردی جائیگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملتان کے ہاسپیٹلز میں کافی سارے مسائل تھے، رجب طیب اردگان جیسے ہسپتال لاہور اور پنجاب کے دوسرے اضلاع میں بننے چاہئیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ رجب طیب اردگان ہسپتال بہت بہتر ہسپتال ہے، مظفرگڑھ میں انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کی سائیٹ کا وزٹ کیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں