ایشیا پاک نے جامشورو پاورپلانٹ کو تھرکے کوئلے میں منتقل کرنے کیلئے کا سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کے کوئلے میں منتقل کرنےکیلئے ایشیا پاک کمپنی نے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، سی ای او شہریار چشتی نے کہا ہے کہ ایشیاپاک پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرے گی۔
ایشیا پاک انوسٹمنٹ سی ای او شہریار چشتی کا کہنا ہے کہ پلانٹ کا 96 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، صرف چار فیصد کام رکنے کی وجہ سے پلانٹ تاحال بحال نہیں ہو سکا، امپورٹڈ کوئلے سے تھر کوئلے پر منتقلی کا سرمایہ ایشا پاک لگائے گی۔
پاور پلانٹ امپورٹڈ کوئلے نے تھر کے کوئلے پر منتقل کیا جائے گا
ایشیا پاک کا جامشورو پاور پلانٹ میں سرمایہ کاری کا اعلان
بول نیوز سے براہ راست:https://t.co/uwctdhUWTH#BOLNews #BreakingNews pic.twitter.com/PQqLcc87dN— BOL Network (@BOLNETWORK) September 12, 2023
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پلانٹ چلانے کیلئے کوئلہ تھر بلاک 1سے ایشیا پاک فراہم کرے گی، ہم نے سرمایہ کاری پلان جمع کروا دیا ہے، حکومت سے اجازت ملتے ہی سرمایہ کاری شروع کر دیں گے، پلانٹ کی تھر کوئلے پر منتقلی کا عمل دس ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
شہریار چشتی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال جامشورو کول پاور پلانٹ سے تیار کردہ بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل کی جائے گی، جامشورو کول پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں آئے گی، پلانٹ کے لیے یومیہ 8 ہزار میٹرک ٹن کوئلہ درکار ہو گا، اس کول پاور پلانٹس سے سالانہ 5 ارب بجلی کے یونٹس تیار ہوسکیں گے جو کے الیکٹرک کی 25 فیصد ضروریات کو پورا کر سکیں گے۔
ایشیا پاک انوسٹمنٹ سی ای او شہریار چشتی کا مزید کہنا تھا کہ یہ پلانٹ اگلے سال ستمبر تک مکمل آپریشنل ہو جائے گا، جب تک پلانٹ مکمل ہوگا ریل لنک بھی تیار ہونے کی امید ہے، یونٹ کو بنانے کے لیے کے الیکٹرک نے افر کی ہے، یونٹ 2 جب ایوارڈ کیا گیا تھا وہ کوئلے سے بننے والا سستا ترین پلانٹ تھا، پلانٹ مکمل ہونے سے کراچی کے شہریوں کو بہتر سپلائی مل سکے گی۔



















