پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق آئی جی سندھ رانا مقبول احمد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا مقبول احمد کا انتقال منگل کی صبح لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ہوا، وہ کچھ عرصے سے علیل اور 2 روز سے مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ذرائع کے مطابق رانا مقبول احمد کی نماز جنازہ کل یا پرسوں ان کے بیٹے کی بیرون ملک سے آمد پر ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رانا مقبول احمد سندھ پولیس کے سابق سربراہ (آئی جی) بھی رہے جبکہ وہ پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل بھی تعینات رہے۔
رانا مقبول احمد 2018ء میں مسلم لیگ ن کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد وہ سینیٹ کی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















