نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کا ٹیلنٹ اور محنت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج گلگت بلتستان میں مصروف دن گزارا، گلگت پہنچنے کے بعد سب سے پہلے یادگار شہداء پر حاضری دی اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیراعلیٰ گلبر خان سے بھی ملاقات ہوئی۔
آج گلگت بلتستان میں مصروف دن گزارا۔ گلگت پہنچنے کے بعد سب سے پہلے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیراعلٰی گُلبر خان سے ملاقات ہوئی۔وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کی عوام کی جانب سے روایتی چادر اور ٹوپی کا تحفہ دیا۔ 1/2 pic.twitter.com/WXUwlj58I7
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 12, 2023
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان کی عوام کی جانب سے روایتی چادر اور ٹوپی کا تحفہ دیا۔گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران ان کا ٹیلنٹ اور محنت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہی ہوئی۔
گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران ان کا ٹیلنٹ اور محنت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کے ساتھ میٹنگ میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہی ہوئی 2/2 https://t.co/5q8x4jtoAM pic.twitter.com/AMLQHTi2JW
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 12, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















