Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس کا مشترکہ آپریشن؛ بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، اس آپریشن کے دوران 782 کلو منشیات ضبط کی گئیں، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 235 ملین ڈالر ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں