سندھ ہائی کورٹ نے ایل ایل ایم داخلہ پالیسی کے خلاف درخواست پرفریقین سے 2اکتوبرتک جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقارعلی بھٹو لا یونیورسٹی میں ایل ایل ایم داخلہ پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سیکریٹری یونیورسٹیز آف بورڈ ،سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ،رجسٹرار ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ذوالفقارعلی بھٹو لاء یونیورسٹی نے ایل ایل ایم میں داخلے کے یکم اگست کو انٹری ٹیسٹ لیا تھا۔ درخواست گزاروں کے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی مگر انٹرویو کال نہیں آئی۔
درخواست گزاراکمل جاکھرانی نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے من پسند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایڈمیشن پالیسی تبدیل کردی گئی، درخواست گزاروں کو داخلہ نا دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
فیاض میتلو ایڈووکیٹ و دئگر نے استدعا کی کہ ذوالفقارعلی بھٹو لاء یونیورسٹی میں ہونے والے ایل ایل ایم کے داخلے منسوخ کیے جائیں، یونیورسٹی کو دوبارہ سے داخلوں کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا جائے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
