پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بہت کام کیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے وسائل میں رہ کر اپنے اداروں کو بہتر بنائیں گے، اس یونیورسٹی نے گزشتہ سال سندھ بلوچستان سیلاب میں متاثرین کی بہت مدد کی، سرکاری اداروں کی استعداد کار میں اضافہ چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم کے مواقع ملنے چاہیں، تعلیم اور صحت کے شعبہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی کے دور میں اعلیٰ تعلیم کیلئے بہت کام کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















