اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان کے بنک ڈپازٹس تاریخی بلندی پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 17.90 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگست 22 سے اگست 23 تک ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 3958 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اگست 2023 کے اختتام پر بینک ڈپازٹس 26 ہزار 110 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی 23 مقابلے اگست 23 میں بینک ڈپازٹس میں 1.60 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس 408 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















