Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی لندن میں برطانوی منسٹر آف سٹیٹ لارڈ طارق احمد سے ملاقات

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی لندن میں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز اجلاس کے دوران برطانوی منسٹر آف سٹیٹ لارڈ طارق احمد سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کی موجودہ سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ اور لارڈ طارق احمد نے پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں اطراف سے باہمی تعلقات کے مزید فروغ کیلئے اقدامات پر اتفاق کے ساتھ ساتھ باہمی تجارت میں اضافہ، تعلیم کے شعبہ میں تعاون اور موسمی تغیرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور لارڈ طارق احمد نے برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی دونوں ملکوں کیلئے خدمات کو سراہا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں