Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعظم کی گلگت بلتستان میں بجلی کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان میں بجلی کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج وادیِ ہنزہ کا دورہ کیا، دورے میں انوار الحق نے ہنزہ کی سیاسی قیادت اور عمائدین اور سماجی شخصیات سے ملاقات کی اور قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے منصوبے ہنر کھن کا دورہ کیا۔

ہنزہ کی سیاسی قیادت اور عمائدین نے نگران وزیر اعظم کو ہنزہ میں بجلی کے بحران، ضلع ہنزہ کی آبادی کے تناسب کے حساب سے گلگت بلتستان اسمبلی  میں اضافی  نشستوں کی فراہمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق نے وفد کو گلگت بلتستان میں بجلی کے مسئلے کے جلد از جلد حل کی یقین دھانی کرائی جبکہ انوار الحق نے متعلقہ حکام کو گلگت بلتستان میں نجی شعبے کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے مقامی طور پر بجلی کی پیداوار کی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت نے انوار الحق کو سیاحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ وفد نے نگران وزیر اعظم سے گلگت بلتستان کے مختلف حصوں کو ہوائی سفر کے ذریعے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا۔

انوار الحق نے متعلقہ حکام کو گلگت میں مواصلاتی نظام کی تعمیر نو کی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی جبکہ سیاسی قیادت نے نگران وزیر اعظم سے گلگت بلتستان میں الیکشن قومی سطح کے الیکشن کے ساتھ منعقد کرانے کی درخواست کی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق نے چیف سیکریڑی گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ وہ ملاقات میں بیان کردہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے میں تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔

ملاقات میں سابقہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان، سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی رانی عتیقہ، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ، ممبر  گلگت بلتستان اسمبلی دلشاد بانو اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھے۔

بعد ازاں نگران وزیر اعظم انوار الحق نے ہنزہ میں قراقرم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (KADO) کے منصوبے “ہنر کھن” میں موجود کاڈو ڈیجیٹل ہب اور خصوصی افراد کی بحالی سنٹر کا دورہ کیا۔

دورے انوار الحق نے مقامی انتظامیہ کو قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات پر سراہا۔

دورے میں نگران وزیر اعظم انوار الحق نے کاڈو ہنر کھن کے ہونہار فری لانسر طلباء و طالبات سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے کام کرنے کا جوش و ولولہ انتہائی خوش آئند ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں