نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا توغیرقانونی کام ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تو غیرقانونی کام ہوگا۔ کوشش ہےپسےہوئےطبقےکوزیادہ سےزیادہ ریلیف دیاجائے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ، بجلی چوری روکنے کےعملی اقدامات پربھی گفتگو کی گئی ، اسمگلنگ اور بجلی چوری پر سخت اقدامات کیےہیں، غریب طبقہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے متاثر ہورہا ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، نگراں حکومت نےڈائریکشن دی تھی اس پر عمل کیا گیا ہے، غیرقانونی رہائشی غیرملکیوں کو جلدانکے ملکوں میں بھیج دیاجائےگا۔ غیرقانونی مقیم لوگوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔
اس سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنائیں گے،وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی طے کرے گی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنائیں گے،وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی طے کرے گی
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ کا اجلاس سے خطاب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/pc9YxibliX#BOLNews #AnwaarulHaqKakar pic.twitter.com/V6SGju3UOU— BOL Network (@BOLNETWORK) September 15, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















