ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان عثمان سعید اور ذیشان کو گرفتارکیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عثمان سعید کو بورے والا جبکہ ذیشان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے قابل اعتراض مواد متاثرین کے رشتے داروں کو بھیجا۔
ترجمان ایف آئی اے کے بیان کے مطابق ملزمان قابل اعتراض ویڈیوزکی آڑ میں متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہےتھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے موبائل سے قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















