ولی تنگی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا صوبیدار شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 ستمبر کو دہشتگردوں کی جانب سے ولی تنگی کوئٹہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا، دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
کوئٹہ کے قریب دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پرحملہ
فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/26wCHK6jrH#BOLNews #BreakingNews pic.twitter.com/0OAeeG5BMA— BOL Network (@BOLNETWORK) September 15, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















