وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت حکمران اتحاد میں شامل ساری جماعتوں کے ممبران کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے عوام کو درپیش مسائل اور حکومتی اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر نے عرصہ 4 ماہ میں آزادکشمیر میں گڈ گورننس ، مالیاتی ڈسپلن اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سمیت عوام الناس کو درپیش بنیادی مسائل پر کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لیا۔
اجلاس میں ملازمین کے تبادلہ جات پر عائد پاندی کو ختم کرنے کے علاوہ تعلیمی ادارہ جات میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے وفاقی حکومت، سینٹ آف پاکستان اور دیگر ذمہ دارا داروں کے ساتھ آزادکشمیر کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالہ سے جاندار اور مدلل انداز میں کشمیر کے لوگوں کا مقدمہ پیش کرنے پر پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کوخراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نےکہا کہ بجلی کے بلات میں غیر معمولی اضافہ پر کیا جانے والا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے جولائی کے انراخ پر بلات کی وصولی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چوہدری انوارالحق نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت سے اٹھائے گئے معاملات میں مظفرآبا کو نیلم جہلم منصوبہ سے ہونے والے مضر اثرات دور کرنے کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مزید کہا کہ دریائے نیلم میں پانی کا بہاو 8کیو بک میٹر سے بڑھا کر 20کیوبک میٹر کر دیا گیا ہے جس کے اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔
پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے آزادکشمیر کے اجتماعی مفادات کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















