رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس کاروباری ہفتے میں منفی رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کاروباری ہفتے کی رپورٹ کے مطابق 100انڈیکس کاروباری ہفتے میں 706 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46174 رہی۔
100انڈیکس ایک ہفتے میں 259 پوائنٹس کم ہوکر45753 پربند ہوا ہے۔ بازار میں ایک ہفتے میں 80 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
اس کے علاوہ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 30 ارب 81 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 60 ارب روپے کم ہوکر 6772 ارب روپے ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















