نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جامعہ الرشید میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جامعہ الرشید سے پرانا تعلق ہے، ہمیشہ یہاں آنا اچھا لگا ہے اج بھی بڑی خوشی ہوئی، مفتی عبدالرحیم صاحب نے بہت سے ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کیا ہے، ان کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا کوئی کام مشکل نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال میرا اور مفتی صاحب اور پوری قوم کے ہیرو ہیں، میں یہاں سے قوت لے کر جاتا ہوں، ملک میں آج معاشیات کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، مایوسی کو پھیلایا جا رہا ہے، ہمیں اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دشمن کی سازش ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، ہماری امت نے اتحاد کی بات کی ہے، پاکستان بننے میں ہمارے اقلیتوں کا بھی حصہ ہے، ہم سب مل کر کام کریں گے فرقہ واریت سے ہمیں بچنا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















