Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کی زیرِصدارت نوازشریف کی وطن واپسی اور استقبال کیلئے مشاورتی اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ونگز کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، مریم نوازشریف پارٹی ونگز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔ 

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی 21 اکتوبرکو وطن واپسی سے متعلقہ تیاریوں پر غورکیا گیا، شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ ہرتنظیم بڑھ چڑھ کر اپنے قائد کا واپسی پراستقبال کرے گی، نوازشریف اپنے لیے نہیں، وطن اورعوام کے لیے واپس آرہے ہیں۔

 شرکانے خطاب میں کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کی خدمت کی اورسزا بھگتی،  نوازشریف کو جب ہٹایا گیا، پاکستان اورعوام کو غربت اور معاشی تکلیف ملی،  جموں وکشمیر سمیت پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ صرف نوازشریف کرسکتا ہے۔

شرکا کا کہنا تھاکہ نوازشریف کو اقتدارسے ہٹانے پر بھارت کو 5 اگست2019 کرنے کی جرات ہوئی،  پاکستان کے قومی اور خارجہ مفادات کے تحفظ کے لئے وزیراعظم نوازشریف ضروری ہے، وقت نے ثابت کیا کہ معمار پاکستان صرف نوازشریف ہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں