Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیرقانونی طورذخیرہ کی گئیں چینی کی 1700 بوریاں برآمد

ملک بھر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گوداموں سے ہزاروں بوریاں برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے وزیرآباد گوداموں میں غیرقانونی طورذخیرہ کی گئیں چینی کی 1700 بوریاں برآمد کرلی ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر(وزیر آباد) محمد سلیم آسی نے کہا کہ کارروائیاں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایات اور خفیہ اطلاعات پر عمل میں لائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کہا کہ وہ اسی محنت اور لگن سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں جبکہ آٹے، چینی، دودھ، دہی،گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش کی سرکاری مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں اور جہاں خلاف ورزی پائی جائے فوراً ناجائز ذخیرہ شدہ ضروریات زندگی کو قانون کے مطابق ضبط کر لیاجائے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا کہ کسی کو عوام کے استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامہ سے زائد اشیائے ضروریہ کی فروخت قابل قبول نہیں، معیار سپلائی، دستیابی، مقدار اور قیمتوں پر قطعاًسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔’

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں