Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کے شیر اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے شیر اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے پنجاب کا تنظیمی اجلاس کل مورخہ18 ستمبر بروز پیر کو طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کے عہدے دار،سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔

اجلاس کل ایک بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا جبکہ اجلاس سے مریم نواز اور حمزہ شہباز خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

اجلاس کا ایجنڈا پارٹی قائد میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے ہوگا۔

اس موقع پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیر اپنے قائد میاں نواز شریف کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے شیر اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے، نواز شریف کا استقبال اصل میں پاکستان کے حالات کو تبدیل کرنے کی امید کا مظہر ہوگا۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کو میاں محمد نواز شریف جیسے تجربہ کار،محنتی اور ہمیشہ مشکل حالات سے نکالنے والے لیڈر کی ضرورت ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں