Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں، پاکستان کے خلاف جعلی پراپگنڈہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے بھارتی انتخابات میں انتہا پسندوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پلوامہ طرز کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو اسے ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ سازی کے بجائے مسئلہ کشمیر  اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے جبکہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے اگر پھر پلوامہ طرز کا کوئی ڈرامہ رچایا تو اس بار بھی بہادر مسلح افواج کی جانب سے دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی عظیم فوج پر فخر ہے، پوری پاکستانی قوم وطن کے محافظوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے، پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مودی سرکار نے جعلی فالس فلیگ آ پریشن کی غلطی دہرائی تو اس بار  چائے کے ساتھ ساتھ کھانے اور قیام کا بھی مکمل بندوبست کیا جائے گا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے پر دنیا کو سخت ردعمل دینا چاہیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں