انیق احمد نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب امن اور سلامتی کی بات کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد سے مسیحی کیتھولک کارڈینل ڈاکٹر جوزف کوٹس کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، پاکستانی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب ہو، سب امن و آشتی اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں، تمام انسانیت اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے۔
انیق احمد نے یہ بھی کہا کہ ہم مسلمان آپس میں بھائی بھائی اور غیر مسلم انسانیت میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کے کوشش کرنے والے دشمن سے ہوشیار رہنا ہوگا اور ان کے عزائم کو ملکر ناکام بنائیں گے۔
کارڈینل ڈاکٹر جوزف کوٹس نے وزیر مذہبی امور کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومت پاکستان کی پالیسیاں اور رویہ ذمہ دارانہ ہے۔
مسیحی کیتھولک کارڈینل ڈاکٹر جوزف کوٹس نے مزید کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے بعد کیے جانے والے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ مسیحی عوام اپنی حکومت اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم ہیں اور ایک مستحکم پاکستان اور مثالی معاشرے کے قیام کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















