Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرپشن اسکینڈل؛ محمد خان بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر محمد خان بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدلت کے ایڈمن جج نسیم احمد ورک نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔

ملزم کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے محمد خان بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور 25 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے محمد خان بھٹی کا آج تک جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ محمد خان بھٹی تعمیراتی ٹھیکوں میں 1 ارب اور 25 کروڑ کی کرپشن کے الزام میں گرفتار ہے۔ اس حوالے سے نیب نے کہا تھا کہ ملزم محمد خان بھٹی کی شریک ملزمان سے ملی بھگت، گجرات میں 116 ترقیاتی منصوبوں میں 1 ارب سے زائد کی کرپشن کی۔

نیب کے مطابق ترقیاتی ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 1 ارب سے زائد کی کک بیکس وصول کی گئی، من پسند کنٹریکٹر عظمت حیات کو ٹھیکوں میں رشوت کیلئے استعمال کیا گیا۔ ملزم تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو مکمل  ادائیگیاں کرکے کمیشن وصول کرتا رہا، ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم محمد خان بھٹی کے ذریعے چوہدری  پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی رہی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version