محکمہ ریلوے نے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بعد پاکستان ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے۔
گزشتہ دو مہینے میں تیسری بار محکمہ ریلوے نے ریل گاڑی کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا ، اضافی کرایوں کا اطلاق 19 ستمبر سے ہوگا۔
اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کرایوں میں اضافہ تمام مال گاڑیوں، ایکسپریس ٹرینوں کیلئے ہوگا جبکہ250 کلو میٹر چلنے والی شٹل، پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















